Menu

Ibadat-e-Ramzan عبادتِ رمضان المبارک

Menu

Ibadat-e-Ramzan عبادتِ رمضان المبارک

یہ کتاب "عبادات رمضان المبارک" ماہ رمضان کی نفلی عبادات پر مشتمل ہے۔ اس میں نفلی عبادات، وظائف اور نفلی صدقات کس طرح کرنے ہیں وہ سارے کے سارے درج ہیں۔ تہجد کے وقت سے لیکر فجر کی نماز تک، فجر سے لیکر ظہر کی نماز تک، ظہر سے لیکر عصر تک، عصر سے مغرب تک، مغرب سے عشاء تک، سحری سے پہلے اورسحری کےبعد، افطاری سے پہلے اور تراویح کے بعد تک کی نفلی عبادات درج ہیں۔ یعنی رمضان کے شب و روز میں آپ نے کیا کیا پڑھنا ہے، کیا کیا ذکر کرنا ہے، کون سی سورت پڑھنی ہے، کون سا درود پاک پڑھنا ہے، کون سا کلمہ پڑھنا ہے، کون سا استغفار پڑھنا ہے وہ ساری نفلی چیزیں اس کے اندر شامل ہیں۔ گویا یہ کتاب نفلی عبادات کا ایک پیٹرن اور خزانہ ہے، جس میں ایک ترتیب کے ساتھ چیزیں لکھ دی ہیں کہ آپ فلاں روزے میں یہ ذکر کر لیں، فلاں شب میں یہ ورد کر لیں۔ وہ بہنیں اور بھائی جن کو بالکل علم نہیں کہ ہم نے رمضان میں عبادت کیسے کرنی ہے، ذکر اذکار کیسے کرنے ہیں، اللہ کی یاد کیسے کرنی ہے وہ اس کتاب کو اپنے مطالعے میں شامل کر لیں گے تو ان کا رمضان انتہائی قیمتی ہو جائے گا۔ انشاءاللہ

Home
Shop
Bag